عَلِیٌّ
مَعَ الْحَقِّ وَالْحَقُّ مَعَ عَلِیٍّ ❤️
علیؑ
حق کے ساتھ ہیں اور حق علیؑ کے ساتھ ہے۔ ❤
نبی اکرم ﷺ نے عمار بن یاسر سے فرمایا: اے عمار بن یاسر! اگر تم دیکھو کہ علیؑ ایک راہ پر ہیں اور باقی لوگ دوسری راہ پر تو تم علیؑ کے ساتھ چلنا، کیونکہ وہ تمہاری کسی بے فائدہ چیز کی طرف رہنمائی نہیں کریں گے اور نہ ہی تمہیں ہدایت سے نکالیں گے۔
(تاریخ دمشق : 42/72)
یہ حدیث مختلف تعبیروں کے ساتھ پیغمبر اکرمؐ سے مختلف مناسبتوں میں نقل ہوئی ہے۔
️ عَلِی مَعَ الْحَقِّ وَالْحَقُّ مَعَ عَلِی وَ لَنْ یتَفَرَّقَا حَتَّی یرِدَا عَلَی الْحَوْضَ یوْمَ الْقِیامَۃِ
علیؑ حق کے ساتھ ہیں اور حق علی کے ساتھ ہے اور وہ اس وقت تک جدا نہیں ہوں گے جب تک کہ وہ قیامت کے دن حوض (حوضِ کوثر) کی طرف واپس نہ آئیں۔
(ابن عساکر، تاریخ مدینۃ دمشق، ۱۴۱۵ق، ج۴۲، ص۴۴۹؛ خطیب بغدادی، تاریخ بغداد، ۱۴۱۷ق، ج۱۴، ص۳۲۲۔)
️ رَحِمَ اللَّہُ عَلِیا اَللَّہُمَّ أَدِرِ الْحَقَّ مَعَہُ حَیثُما دَارَ
اللہ علیؑ پر رحم فرمائے ، اے اللہ ! حق کو ان کے ساتھ پھیر جہاں وہ پھریں۔
(ترمذی، سنن ترمذی، بیروت، ج۵، ص۶۳۲۔)
️ اَلْحَقُّ مَعَ ذَا اَلْحَقُّ مَعَ ذَا
سچ اس (علیؑ) کے ساتھ ہے، سچ اس (علیؑ) کے ساتھ ہے۔
(ابویعلی، مسند أبییعلی، ۱۴۰۴ق، ج۲، ص۳۱۸؛ ابن عساکر، تاریخ مدینہ دمشق، ۱۴۱۵ق، ج۲، ص۴۴۹؛ ہیثمی، مجمع الزوائد، ۱۴۱۴ق، ص۲۳۵؛ متقی ہندی، کنز العمال، ۱۴۰۱ق، ص۶۲۱۔)
❤️ لَم یزَل عَلِی بنُ أبی طالِبٍ مَعَ الحَقِّ وَالحَقُّ مَعَہُ حَیثُ کانَ
علی بن ابی طالبؑ ہمیشہ حق کے ساتھ کھڑے تھے اور حق ان کے ساتھ تھا جہاں بھی تھے۔
(ابن عساکر، تاریخ مدینہ دمشق، ۱۴۱۵ق، ج۴۲، ص۴۱۹۔)
❤️ عَلِی مَعَ الْحَقِّ اَوِ الْحَقُّ مَعَ عَلِی حَیثُمَا دَارَ
علیؑ حق کے ساتھ ہے یا حق علیؑ کے ساتھ ہے جہاں بھی جائے۔
(ہیثمی، مجمع الزوائد، ۱۴۱۴ق، ج۷ ص۲۳۵۔)
❤️ عَلِی مَعَ القُرآنِ وَ القُرآنُ مَعَ عَلِی، لَن یفتَرِقا حَتّی یرِدا عَلَی الحَوضَ
علیؑ قرآن کے ساتھ ہیں اور قرآن علیؑ کے ساتھ ہے جب تک وہ حوض (حوضِ کوثر) تک نہ پہنچیں جدا نہیں ہوں گے۔
(زمخشری، ربیع الأبرار، ۱۴۱۲ق، ج۲، ص۱۷۳۔)
❤️ فَوَاللّہ إنَکَ لَعلَی الْحَقِّ وَالْحَقُّ مَعَک
اللّہ کی قسم علیؑ بیشک حق پر ہیں اور حق علیؑ کے ساتھ ہے۔
(حاکم نیشابوری، مستدرک الصحیحین، ۱۴۱۱ق، ج۳، ص۱۲۹۔)
No comments:
New comments are not allowed.