فاطمہ زہرا سلام الله علیہا نے ۔۔۔۔ اپنی میراث کا مطالبہ کیا ۔۔۔ حضرت ابوبکر نے انہیں کچھ بھی دینے سے انکار کر دیا ۔ اس پر سیدہ فاطمہ سلام الله علیہا حضرت ابوبکر سے ناراض
اور خفا ہو گئیں اور ان سے ترک ملاقات کر لیا اور اس کے بعد وفات تک ان سے کوئی کلام نہیں کیا۔ سیدہ فاطمہؑ آپؐ کے بعد چھ ماہ تک زندہ رہیں۔ جب ان کی وفات ہوئی تو ان کے شوہر امام علیؑ نے انہیں رات میں دفن کر دیا اور حضرت ابوبکر کو اس کی خبر نہیں دی اور خود نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی۔ (صحیح بخاری)
حضرت زهرا سلام الله عليها کا بدن وہ پہلا بدن جس کو چھپایا گیا ۔۔۔ حضرت علی عليه السلام نے حضرت زهرا سلام الله علیہا کا جنازہ پڑھایا۔ خود حضرت زہراء سلام الله علیہا نے انہیں راتوں رات دفن کرنے کی وصيت کی تھی اور حضرت علی علیہ السلام نے بھی اس وصیت پر عمل کیا۔
ابن أثير الجزري؛ أسد الغابة في معرفة الصحابة، ج 7، ص 244