حضرت فاطمہؑ کے القابات میں سے ایک مشہور لقب ” ام ابیہا ” ہے جو آپ کو پیغمبر اکرمؐ نے عطا فرمایا، اس کا لفظی معنی یہ ہے کہ فاطمہؑ اپنے باپ کی ماں ہیں، یعنی پیغمبر
اسلامؐ یہ فرمانا چاہتے ہیں کہ میرے نزدیک فاطمہؑ اسی طرح محترم ہیں جس طرح کوئی ماں اپنی اولاد کے لئے محترم ہوا کرتی ہے۔عربی میں ” لفظ ام ” مبداء اور اصل کے معنی میں استعمال ہوتا ہے یعنی ایسی اصل کہ جس کی طرف باقی تمام چیزوں کی بازگشت ہو، یعنی جن ہستیوں اور جن شخصیات نے پیغمبر اسلام صلی الله علیہ وآلہ وسلم کی رحلت کے بعد اسلام کو بچایا اور اس کی تعلیمات کو پورے عالم میں پھیلایا ہے ان کی بنیاد اور اصل جناب سیدہ سلام الله علیہا ہیں۔