پیغمبر اکرمؐ نے فرمایا: "علی مع الحق و الحقُّ مع علیٍ اللھم ادرِ الحقِّ حَیْثُ مَادار'' (علیؑ حق کے ساتھ ہیں اور حق علیؑ ساتھ ہے، اے الله حق کو اُدھر موڑ دے جدھر علیؑ مڑیں)
_____
پیغمبر اکرمؐ نے حضرت عمار سے فرمایا: "اے عمار! اگر تم دیکھو کہ علیؑ ایک طرف جا رہے ہیں اور دیگر تمام لوگ دوسری طرف جا رہے ہیں تو تم علیؑ کیساتھ جانا اور باقی لوگوں کو چھوڑ دینا، اس لئے کہ علیؑ گمراہی کیطرف رہنمائی نہیں کرینگے اور راہ ہدایت سے الگ نہیں کرینگے"۔
حضرت عمر بن خطاب کے بعد خلیفہ منتخب کرنے کے لئے بنائی گئی چھ رکنی کمیٹی میں مولا علیؑ نے خلافت پر اپنی حقانیت کو ثابت کرنے کے لئے اسی حدیث سے احتجاج کیا ہے۔