امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا
خداوند عالم نے جناب خضرؑ کو اس لیے طولانی عمر نہیں دی کہ وہ نبی ہیں یا ان پر کوئی کتاب نازل ہوئی ہے یا ان کی شریعت کے ذریعے سے کسی گزشتہ شریعت کو منسوخ کرنا
ہے یا کسی اُمت کو ان کی اقتداء کرنا ہے یا کسی پر ان کی اطاعت واجب ہے بلکہ ان (حضرت خضرؑ) کو طولانی عمر اس لیے دی کہ اس کے ذریعہ حضرت قائم (امام مھدیؑ) علیہ السلام کی طولانی عمر پر استدلال کیا جاسکے اور مخالفین کی دلیلیں رد کی جا سکیں۔
(ینابع المودۃ : باب ۸۰، ص۴۵۴۔ نقل از مناقب)