واجبات (ارکان) نماز کی تعداد 11 ہے
جن میں سے 5 رکنی اور 6 غیر رکنی ہیں۔
۔♦رکنی واجبات سے مراد وہ واجبات ہیں جن کے زیادہ یا کم ہونے سے خواہ عمداً ہوں یا بھول کر، نماز باطل ہو جاتی ہے اور یہ مندرجہ ذیل ہیں : 1: نیّت 2: تکبیرة الاحرام 3: قیام متصل با رکوع 4: رکوع 5: سجود(دو سجدے)
۔♦ نماز کے غیر رکنی واجبات ، واجبات کا وہ مجموعہ ہیں جن کو بھول کر کم یا زیادہ کرنے سے نماز باطل نہیں ہوتی ، یہ واجبات مندرجہ ذیل ہیں 1: قرائت 2: ذکر 3: تشهد 4: سلام 5: ترتیب (اگر جان بوجھ کر نماز کی ترتیب کو بگاڑ دے مثلاً سورہ کو حمد سے پہلے یا سجدوں کو رکوع سے پہلے بجالائے تو اس کی نماز باطل ہو جائے گی)۔ 6: موالات (یعنی نماز کے افعال کو جیسے رکوع ، سجود اور تشہد کو پے در پے بجالائے اور جو چیز یں نماز میں پڑھے معمول کے مطابق یکے بعد دیگرے پڑھے اور اگر ان کے درمیان اتنا فاصلہ دے کہ نہ کہیں نماز پڑھ رہا ہے تو اس کی نماز باطل ہے۔)۔
نماز کے لیے نیت کرنا🔸
تکبیرِ تحریمہ کے لیے رفع یدین کرنا🔸
سورہ کے آغاز میں بسم اللّٰه پڑھنا واجب ہے🔸
بسم اللّٰه بالجہر (بسم اللّٰه باآواز بلند پڑھنا)🔸
سورۂ فاتحہ کے بعد کون کونسی سورت پڑھی جا سکتی ہے 🔸
سورۂ فاتحہ کے بعد کون کون سی سورت پڑھی جا سکتی ہے؟؟
رکوع سے پہلے رفع یدین کرنا کیسا ہے؟؟🔸
رکوع میں تسبیحات اور درود پڑھنا واجب ہے🔸
قیام متصل بہ رکوع (رکوع سے پہلے قیام) واجب ہے🔸
سجدے میں تسبیحات اور درود پڑھنا واجب ہے🔸
سجدے میں دعا مانگنا کیسا ہے؟؟🔸
رکوع اور سجود کی حالتیں🔸
سجدہ میں جاتے ہوئے زمین پر اعضا رکھنے کی ترتیب 🔸
سجدہ گاہ پر سجدہ کرنا واجب ہے🔸
تشہد میں کیا پڑھنا چاہیے؟🔸
تشہد میں شہادت کے لیے انگلی کو اٹھانا کیسا ہے؟؟🔸
درود جزوِ تشہد ہے🔸
سلامِ نماز🔸
اختتامِ نماز پر 3 بار اللّٰه اکبر کہنا سنتِ موکدہ ہے🔸
نماز کے بعد مصافحہ کرنے کا حکم🔸
سجدۂ سہو🔸